• news

کسی بھی سیارے پر اب تک انسانی زندگی کے کوئی آثار نہیں ملے: ناسا

سےلیکان وےلی (عترت جعفری) ناسا نے کہا ہے کہ اب تک کسی سےارے پر انسانی زندگی کے کوئی آثار نہےں ملے ہےں، مےڈےا مےں آنے والی خبرےں زےب داستان ہےں۔ ناسا کی سینیئر عہدےدار مےتھی نے کہا کہ صرف مرےخ پر کچھ آثار نظر آتے ہےں جو بےکٹیرےا ہے۔ گذشتہ روز ناسا کے دفتر مےں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف زمےن تک محدود رہنے کی بجائے اس کرہ ارض سے آگے جانا ہی مستقبل ہے۔ درےں اثنا ناسا اےک پروگرام پر عمل کر رہی ہے جس کا مقصد خلائی پروگرام سے انٹر پرےنےور شپ کو منسلک کرنا ہے تاکہ خلا مےں استعمال ہونے والا مےٹیرےل اور آلات انٹر پرےنےور تےار کرےں اور ناسا ان سے خرےد لے۔ اس طرح لاگت مےں کمی آئے گی۔ خلا مےں اےک گھنٹے گزارنے پر اےک ملےن ڈالر خرچ آتا ہے۔ کوئی امےر اگر خلا مےں سےر کرنا چاہتا ہے تو اس کو 70 ملےن ڈالر خرچ کرنے کے لئے تےار رہنا چاہئے۔ ناسا اس کو خلا کی سےر کرا سکتی ہے۔
ناسا

ای پیپر-دی نیشن