فیصل آباد: رینٹل پاور پلانٹس منصوبہ میں کرپشن، پرویز اشرف و دیگر کیخلاف ریفرنس کی تیاری
اسلام آباد( نو خیز ساہی، دی نیشن رپورٹ) نیب نے فیصل آابد میں رینٹل پاور پلانٹس میں کرپشن اور اختیارات کے نا جائز استعمال کے الزام میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور دیگر کے خلاف ریفرنس فائل کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے رینٹل پاور پلانٹس کا ٹھیکہ ینگ جنریشن (پرائیویٹ لمیٹڈ) کو دینے کے حوالے سے تفتیش مکمل کر لی ہے۔ یہ کیس سپریم کورٹ نے نیب کو تفتیش کیلئے ریفر کیا تھا جس کے بعد راجہ پرویز اشرف ، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین، سابق سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفی، فضل احمد خان، پیسکو مینجنگ ڈائریکٹر رفیع بٹ، سابق سی ای او نادرن پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ، اعجاز بابر سابق فنانس ڈائریکٹر اور دیگر کے خلاف براہ راست انکوائری کا حکم دیا گیا تھا۔ملزمان نے فیصل آباد میں بستیانہ روڈ پر150میگا واٹ رینٹل پاور پروجیکٹ کا ٹھیکہ ینگ جنریشن پاور لمیٹڈ کو ریئر خزانے کو435.7ملین روپے کا نقصان پہنچا یا تھا۔ راولپنڈی بیورو نے تفصیلی تفتیش کے بعد نیب ہیڈ کوارٹر ز کو راجہ پرویز اشرف اور دیگر کیخلاف کرپشن ریفرنس فائل کرنے کی سفارش کی تھی۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ پہلے ہی پرویز اشرف،شوکت ترین، شاہد رفیع، فیاض الٰہی ، سابق ایم ڈی پیپکو عابد بشارت چیمہ، اور دیگر کے خطاب 6کرپشن ریفرنسز ،2انکوائری یز اور2تحقیقات کی منظوری دے چکا ہے۔
ریفرنس/ تیاری