• news

بلوچستان اسمبلی: 34 ارب 50 کروڑ سے زائد ضمنی مطالبات زر کی منظوری

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان اسمبلی نے مالی سال 2015-16 کیلئے 34ارب 50کروڑ روپے سے زائد کے ضمنی مطالبات زر کی منظوری دیدی جس میں 12ارب 91کروڑ 79لاکھ روپے کے15غیر ترقیاتی اور 21 ارب 53کروڑ47لاکھ روپے کے 8 ترقیاتی مطالبات شامل ہیں۔ بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس بدھ کے روز دو روزہ وقفے کے بعد سپیکر محترمہ راحیلہ حمید خان درانی کی صدارت میں شروع ہوا وزیرعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری جن کے پاس محکمہ خزانہ کا بھی قلم دان ہے۔ اجلاس میں ضمنی میزانیہ بابت سال 2015-16 ایوان میں پیش کیا جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے رواں اخراجات کے لئے غیر ترقیاتی 15مطالبات زر ایوان میں پیش کئے جبکہ ترقیاتی اخراجات کے8 مطالبات زر ایوان میں پیش کئے اس طرح ایوان نے ٹوٹل 23 مطالبات زر کی منظوری دی۔

ای پیپر-دی نیشن