بارش کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد نے رمضان بازاروں کا رخ کیا: ڈی سی او لاہور
لاہور(خبر نگار)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے دہلی گیٹ رمضان بازارکا دورہ کیا اور وہاں پر کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا اور رمضان بازارمیں فروخت کی جانے والی سبزیوں،پھلوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کے معیار اور ریٹس کو بھی چیک کیا۔انہوں نے رمضان بازار میں آئے ہوئے صارفین سے بات چیت کی اور ان سے رمضان بازار میں فروخت کی جانے والی اشیاء کے متعلق دریافت کیا۔انہوں نے کہا کہ بارش کے باوجود بھی شہریوں کی ایک بڑی تعداد رمضان بازاروں میں خریداری کر رہی ہے۔