• news

غیر رجسٹرڈ کاروبار کی ایک ہی روز میں رجسٹریشن کی سہولت متعارف

لاہور ( کامرس رپورٹر ) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے کارپوٹائزیشن کے اجحان کو فروغ دینے اور غیر رجسٹرڈ کاروبار کو دستاویزی معیشت میں شامل کرنے کے لئے تیز ترین رجسٹریشن کی سہولت متعارف کروا دی ہے جس کے تحت کمپنی کی رجسٹریشن ایک ہی دن میں کر دی جائے گی۔ تاہم درخواست گزار کے لئے ضروری ہو گا کہ وہ درخواست آن لائن جمع کروائے اور ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب مختصر میمورنڈم آف ایسوسی ایشن ساتھ منسلک کرے۔ اگر رجسٹریشن کی درخواست فاسٹ ٹریک رجسٹریشن سروس کے تحت جمع کروائی جائے گی تو رجسٹریشن کا عمل دو گھنٹوں میں مکمل کر لیا جائے گا بشرطیہ درخواست تین بجے سے پہلے جمع کروائی جائے۔ اس سے پہلے فاسٹ ٹریک رجسٹریشن کے ذریعے رجسٹریشن کا کم از کم وقت چار گھنٹے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن