• news

’’پاکستان شمالی کوریا کو نیوکلیئر ہتھیار فروخت کر رہا ہے‘‘: بھارت کا نیا الزام

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد بھارت نے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کیلئے نئی سازش شروع کر دی۔ بھارتی میڈیا نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان شمالی کوریا کو نیوکلیئر ہتھیار فروخت کر رہا ہے۔ بھارتی میڈیا نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان چین کی نیوکلیئر سپلائی کو شمالی کوریا بھیج رہا ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے شمالی کوریا کو سمندر کے راستے نیوکلیئر میٹریل بھیجا۔

ای پیپر-دی نیشن