• news

چیئرمین ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کا بھائی اغوا

کوئٹہ (بی بی سی) کوئٹہ سے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبد الخالق ہزارہ کے بھائی عبد العلی ہزارہ کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔ عبدالعلی ہزارہ کو نامعلوم مسلح افراد گن پوائنٹ پر ان کے ڈرائیور سمیت تین افراد کے ہمراہ ان کے دفتر سے اٹھا کر لے گئے تھے۔ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مقامی رہنما اور کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے کونسلر بوستان علی ہزارہ نے بتایا کہ پارٹی کے سربراہ کے بھائی کوئلے کے کارروبار سے وابستہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ریگل پلازہ میں اپنے دفتر میں معمول کے امور کو نمٹانے کے لیے پہنچے تو کچھ دیر بعد سات آٹھ کے قریب مسلح افراد ان کے دفتر میں داخل ہوئے۔ انھوں نے بتایا کہ دفتر میں عبد العلی ہزارہ کے ساتھ ان کا ڈرائیور اور ایک مستری بھی موجود تھے۔ بوستان علی ہزارہ کے مطابق پہلے مسلح افراد نے تینوں افراد کو مارا پیٹا اور پھر ان کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر اپنے ساتھ لے گئے۔
بھائی اغوا

ای پیپر-دی نیشن