• news

”پانی ملا گوشت میں نے پکڑا“ عائشہ ممتاز اور انچارج رمضان بازار میں جھڑپ

لاہور (خبرنگار) رمضان بازار غالب مارکیٹ میں مضر صحت پانی ملا گوشت پکڑنے کے ”کریڈٹ“ کے مسئلہ پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز نے پہلے سے پکڑے گوشت کو اپنی کارروائی قرار دے دیا۔ اس دوران ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی اور ٹا¶ن افسر میں تلخ الفاظ کا تبادلہ اور جھڑپ ہوئی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق غالب مارکیٹ رمضان بازار میں انچارج بازار اے ٹی او آئی اینڈ ایس گلبرگ ٹا¶ن غلام سرور نے ایک رکشے میں آنے والے گوشت کو روک کر لائیوسٹاک کے ڈاکٹر کو بلا کر اس کی رائے طلب کو تو اس نے بھی تصدیق کی کہ گوشت مضر صحت ہے جس پر غلام سرور نے گوشت ایک طرف رکھوا دیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروانے کیلئے میٹ انسپکٹر گلبرگ ٹا¶ن کو بلایا مگر ان کے آنے سے پہلے عائشہ ممتاز وہاں پہنچ گئیں اور انہوں نے پہلے سے پکڑے گوشت کو اپنی کارروائی قرار دے دیا جس پر ٹا¶ن افسر غلام سرور اور عائشہ ممتاز کے دوران سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا۔
جھڑپ

ای پیپر-دی نیشن