آئی جی پنجاب نے عمر ورک سمیت 85 پولیس افسروں کو او ایس ڈی بنا دیا
لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا نے عدالتی احکامات پر 20 ایس پیز سمیت 85 افسروں کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا ہے۔ انہیں سی پی او رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ان میں ایس پی، پی ایچ پی ملتان شاہد رزاق قریشی، ایس پی سی آئی اے لاہور محمد عمر ورک، ایس پی سکول آف انٹیلی جنس لاہور ایس پی اے وی ایل ایس محمد اویس ملک، ڈی پی او خوشاب فیصل گلزار اعوان، ایس پی سی آئی اے فیصل آباد اعجاز شفیع، ڈی پی او منڈی بہا¶الدین راجہ بشارت محمد، ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ طاہر مقصود، ایس پی انویسٹی گیشن خانیوال نعیم الحسن، ایس پی یو پنجاب لاہور سید کرامت اللہ بخاری، ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی کرامت اللہ ملک، ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق، ایس پی سپیشل برانچ بہاولپور عامر تیمور، ایس پی، ایس پی یو سنٹرل لاہور سید مختار حسین شاہ، ایس پی، پی ایچ پی فیصل آباد، فاروق احمد ہندل، کمانڈنٹ لاہور رنگ روڈ اتھارٹی محمد قاسم خان، ایس پی سیالکوٹ مسز نسیم چودھری، ایس پی ٹریفک ریجن سرگودھا مسرور احمد رانا، ایس پی، پی ایچ وی ڈی جی خان کفایت اللہ باجوہ، ایس پی فیصل آباد محمد ممتاز اور ایس پی وی آئی پی سکیورٹی (سی ایم) سپیشل برانچ لاہور امجد محمود قریشی سمیت ڈی ایس پیز اور افسر شامل ہیں۔
او ایس ڈی