• news

آرمی چیف بھائی کے قاتلوں کو گرفتار کروائیں:ثروت صابری

کراچی (آئی این پی)معروف قوال امجد صابری کے بھائی ثروت صابری نے کہا ہے کہ امجد صابری کو کسی قسم کی دھمکیاں نہیں مل رہی تھیں،بھائی کا قتل پاکستان میں قوالی کا نقصان ہے لیکن اس طرح سے قوالی کا باب بند نہیں ہوسکتا کیونکہ یہ بزرگان دین کی دَین ہے، امجد صابری جیسے لوگ روز روز پیدا نہیں ہوتے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ ملک کے حالات ٹھیک کرے،ہرشہری کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ قاتلانہ حملے میں ہلاک ہونے والے معروف قوال امجد صابری کے بھائی ثروت صابری نے کہا کہ بھائی کا قتل پاکستان میں قوالی کا نقصان ہے لیکن اس طرح سے قوالی کا باب بند نہیں ہوسکتا کیونکہ یہ بزرگان دین کی دَین ہے، یہ سلسلہ 11 سو سال سے چل رہا ہے اور چلتا رہے گا۔ ثروت صابری نے کہا کہ امجد صابری کو کسی قسم کی دھمکیاں نہیں مل رہی تھی،امجد صابری پر قاتلانہ حملے کے واقعے کی ایف آئی آر تاحال درج نہیں کی گئی۔ثروت صابری نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اپنے بھائی کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کردیا۔ثروت صابری نے کہا کہ امجد صابری کو قتل کرنے والے انسان نہیں ہو سکتے، امجد صابری اللہ والا بندہ تھا، کوئی دھمکی نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ امجد صابری جیسے لوگ روز روز پیدا نہیں ہوتے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ ملک کے حالات ٹھیک کرے،ہرشہری کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
ثروت صابری

ای پیپر-دی نیشن