شاہی سید کی جان کو خطرہ ہے: چیئرمین سینٹ کا وزیر داخلہ کو خط
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے سینیٹر شاہی سید کی جان کو دہشت گرد تنظموں سے خطرہ ہے۔ چیئرمین سینٹ نے اپنے خط میں وزیر داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ سینیٹر شاہی سید کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور ان کی سکیورٹی کا مناسب بندوبست کیا جائے۔ چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا ہے شاہی سید نے اپنی جان کے خطرے سے مجھے آگاہ کیا تھا۔
چیئرمین سینٹ / خط