• news

سوئی ناردرن اور سدرن کمپنیاں گیس کی فراہمی اور ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کیلئے 71 ارب روپے سے زائد خرچ کرینگی

اسلام آباد (خبر نگار) سوئی ناردرن گیس پائپ لائن اور سوئی سدرن گیس کمپنی ملک بھر میں گیس کی فراہمی اور ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے آئندہ مالی سال کے دوران 71 ارب روپے سے زائد خرچ کریں گی۔ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے ذرائع کے مطابق دونوں کمپنیوں نے رواں سال کے دوران 1900 کلو میٹر سے زیادہ ٹرانسمیشن لائنیں بچھائی ہیں۔ اس کے علاوہ 679 کلو میٹر سروس لائنز بھی بچھائی گئی ہیں اور کمپنی نے 200 سے زائد دیہات کو گیس کے نظام سے منسلک کیا ہے۔ رواں مالی سال کے دوران دونوں کمپنیوں نے دو لاکھ 54 ہزار 648 گھریلو، 202 کمرشل اور 20 صنعتی کنکشن جاری کئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن