نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ آئندہ سال پیداوار شروع کردیگا: واپڈا
اسلام آباد (اے پی پی) نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر 82 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے، منصوبے کا پہلا یونٹ جولائی 2017ء میں پیداوار شروع کرے گا۔ واپڈا ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے نیشنل بینک اور واپڈا کے درمیان نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے لئے 100 ارب روپے قرضے کی فراہمی کے لئے یادداشت پر دستخط کے بعد اب منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز ہو جائے گی۔ نیلم جہلم پروجیکٹ ایک ہائیڈرو پاور فیسلٹی ہے جس میں سرنگوں کے ذریعے دریائے نیلم کے پانی کا رخ تبدیل کیا جا رہا ہے۔