• news

موچھ: خاتون نے 8سالہ بچے کو اس کے باپ سے تعلقات ٹوٹنے پر زندہ جلا دیا

موچھ (نامہ نگار +صباح نیوز) خاتون نے 8 سالہ بچے کو اس کے والد کے ساتھ ناجائز تعلقات ٹوٹنے کی رنجش پر زندہ جلا ڈالا۔ بتایا جاتا ہے کہ 8 سالہ احسان والد سردار علی گھر سے ٹافیاں لینے دکان پر گیا کافی دیر واپس نہ آیا تو اسکے دادا نے بچے کی تلاش شروع کر دی بعد ازاں پڑوسن تنور والی نے بتایا کہ8 سالہ احسان کے رونے پیٹنے کی آواز ساتھ والے گھرسے آ رہی تھی اہل محلہ نے پڑوسیوں کے گھر جا کر دیکھا تو بھوسے سے 8 سالہ احسان کی جل ہوئی نعش برآمد ہوئی اسی دوران ملزم فتح خاتون اسکی بیٹی عاصمہ اور بیٹے عرفان نے اپنے آپ کو کمرے میں بند کر لیا مشتعل اہل محلہ نے ان تینوں کو آگ لگانے کی کوشش کی اس اثناءمیں ڈی پی او میانوالی دیگر اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور 3ملزموں کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا، واضح رہے کہ فتح خان بی بی کی بیٹی عاصمہ کے مقتول احسان کے والد سردار خان سے ناجائز تعلقات بتائے جاتے ہیں جو گزشتہ تین ماہ سے روز گار کی تلاش میں سعودی عرب میں مقیم ہے تعلقات ٹوٹنے کی رنجش پر ملزمان نے سردار خان کے آٹھ سالہ بچے کو زندہ جلا ڈالا پولیس نے ملزموں کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
بیٹے کو زندہ جلا ڈالا

ای پیپر-دی نیشن