”ایان علی کیس“ سپریم کورٹ نے سیکرٹری داخلہ کیخلاف سندھ ہائیکورٹ کو کارروائی سے روک دیا
اسلام آباد (این این آئی+ آئی این پی) سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کو ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر سیکرٹری داخلہ کیخلاف کوئی بھی حکم جاری کرنے سے روک دیا ہے ۔ سندھ ہائیکورٹ میں ماڈل ایان علی کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست کیخلاف سیکرٹری داخلہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا ۔ عدالت عظمیٰ نے گزشتہ روز اپیل پر ابتدائی سماعت کی، وکلاءکی نوک جھونک پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ چیمبر میں تحریر کرانے کا حکم دیا تھا۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے گزشتہ روز کی کارروائی کا فیصلہ اپنے چیمبر میں لکھوایا۔ سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کو توہین عدالت کے مقدمے میں سیکرٹری داخلہ کیخلاف کوئی بھی حکم جاری کرنے سے روک دیا۔ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سیکرٹری داخلہ کی اپیل اور متفرق درخواست کو آئندہ ہفتے میں سنا جائے گا۔ علاوہ ازیں سندھ ہائی کورٹ میں ماڈل ایان علی کی جانب سے جمعہ کو ایک اور آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔ ایان علی کے وکلاءسردار لطیف کھوسہ اور قادر خان مندوخیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے بعد تیسری بار ایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا غیرآئینی ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیاجائے۔
ماڈل اےان