راہداری منصوبہ تعاون کا بے مثال فریم ورک ہے: چینی سفیر
اسلام آباد (آئی این پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) ایک بے مثال فریم ورک ہے جس نے درجنوں اہم منصوبوں کو فروغ دیا ہے اور اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور اس سے یہاں روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔ یہ بات چین کے سفیر متعینہ پاکستان سن و ی ڈونگ نے گذشتہ روز یہاں کہی۔ ایک انٹرویو میں کہا کہ اگرچہ دونوں ممالک کے سی پیک معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد صرف تین سال سے کم کا عرصہ گزرا ہے، پاکستانی عوام اس منصوبے کی وجہ سے قبل از وقت کٹائی سے پہلے ہی استفادہ کررہے ہیں، اہم ترین منصوبے تقریباً تمام پاورپلانٹس ہیں جن کا مقصد پاکستان کی بجلی کی شدید قلت پر قابو پانا ہے ، زیر تعمیر 16پاورپلانٹس میں سے فوسل فیول، ہوا اور شمسی توانائی کے منصوبے 2018ءکے اواخر تک مکمل ہونے کی توقع ہے جبکہ ہائیڈرو الیکٹر ک پلانٹ دو سال بعد مکمل ہو گا۔
چینی سفیر