• news
  • image

وکلا کی ہڑتال کے باعث آصف زرداری کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 2 جولائی تک ملتوی

راولپنڈی (آئی این پی) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کے اغواء کے خلاف پاکستان بار کونسل کی کال پر ہڑتال کے باعث سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت نہ ہوسکی۔ احتساب عدالت نے سماعت 2جولائی تک کے لئے ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو راولپنڈی کی احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہونا تھی تاہم پاکستان بار کونسل کی کال پر ہڑتال کے باعث مقدمے میں کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔ عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے دو جولائی تک کے لئے ملتوی کردی۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن