• news

موجودہ برطانوی پاسپورٹ پر یورپ کا دورہ کیا جا سکتا ہے: بی بی سی

لندن( بی بی سی ڈاٹ کام) برطانوی عوام نے چار عشروں تک یورپی یونین کا حصہ رہنے کے بعد اس سے علیحدگی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ یورپی یونین سے با ضابطہ علیحدگی میں ابھی کچھ وقت لگ سکتا ہے۔کیا ہمیں نیا پاسپورٹ چاہئے ہو گا؟ آپ نے دیکھا ہو گا کہ برطانوی پاسپورٹ کے اولین صفحے پر یورپی یونین لکھا ہوا ہے۔ لیکن پاسپورٹ سے یورپی یونین کا لفظ مٹانے کی فوری ضرورت نہیں ہو گی کیونکہ برطانیہ اس وقت تک یورپی یونین کا حصہ رہے گا جب تک اس کی علیحدگی کی درخواست پرفیصلہ نہیں ہو جاتا، لہٰذا اگر آپ اس موسم گرما میں یورپ کا دورہ کر رہے ہیں تو آپ موجودہ پاسپورٹ کے ساتھ ہی سفر کر پائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن