نیوکلیئر سپلائرز گروپ نے بھارت کا دروازہ بند کر کے بہت اچھا کیا: امریکی سینیٹر
واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی سنیٹر اور فارن ریلیشنز کمیٹی کے رکن نے کہا ہے کہ نیوکلیئر سپلائزر گروپ نے بھارت کیلئے اپنا دروازہ بند کر کے بہت اچھا کیا۔ بھارت کو انکار کر کے این ایس جی نے عالمی سطح پر عدم پھیلائو کے معاہدے کو مضبوط کیا۔ یاد رہے بھارت کی گروپ میں شمولیت کیلئے اوباما انتظامیہ نے سخت مہم چلائی تھی لیکن بھارت رکنیت حاصل کرنے میں ناکام رہا۔