• news

صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا: ڈالر کی قیمت فروخت 105.45، پائونڈ کی 145.7 روپے رہی

کراچی(ایجنسیاں) ملکی صرافہ مارکیٹوںمیں سونا سستا ہو گیا جبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان بھرکی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونا 49 ہزار روپے سے بڑھ کر 50 ہزار روپے ہوگیا تھا۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں 5 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1316 ڈالر ہوگئی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روزملکی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 50 ہزار 100 روپے سے کم ہوکر 50 ہزار روپے پر آگئی۔ اسی طرح 171 روپے کی کمی سے 10 گرام سونے کی قیمت 42 ہزار 857 روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 650 روپے پر برقرار رہی۔ ہفتہ واررپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میںایک تولہ سونے کے قیمت میں 36 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث اسی مدت میں ایک تولہ سونا 700 روپے اور 10 گرام سونا 600 روپے مہنگا ہوا جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن