• news

کرپشن‘ اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام‘ آزاد کشمیر کے 2 وزراء برطرف

اسلام آباد (آئی این پی + صباح نیوز) وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالمجید نے عبوری آئین ایکٹ 1974ء کی دفعہ 14 کی ذیلی دفعہ (3) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے دو وزراء کو کابینہ سے برطرف کرنے کی منظوری دیدی۔ ان میں وزیر مال کسٹوڈین جائیداد متروکہ چودھری علی شان سونی اور وزیر اکلاس و فشریز راجہ واجد الرحمن شامل ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم چودھری عبدالمجید نے وزیر بحالیات عبدالماجد خان‘ وزیر امور منگلا ڈیم محمد حسین سرگالہ‘ وزیر صنعت و حرفت اکبر ابراہیم‘ وزیر ٹرانسپورٹ محمد طارق کھوکھر‘ وزیر سپورٹس محمد سلیم کو برطرف کیا تھا۔ اس طرح کابینہ سے برطرف ہونے والے وزراء کی تعداد سات ہو چکی جن کو آئندہ عام انتخابات میں اپنی ہی حکومت میں اپنے وزیراعظم کی طرف سے مختلف الزامات میں برطرفی کی بنا پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وزراء پر اقربا پروری‘ فنڈز میں خوردبرد‘ اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت متعدد الزامات ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن