• news

یورو کپ: پولینڈ اور ویلزکی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

پیرس(سپورٹس ڈیسک )فرانس میںجاری یوروفٹبال ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پولینڈ نے سوئٹزرلینڈ کو پانچ چار سے ہراکر کواٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔ مقررہ وقت میں میچ ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو اضافی وقت دیا گیا لیکن ا س میں میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پنلٹی ککس دیئے گئے جن پر پولینڈ نے چار کے مقابلے میں پانچ گول سے فتح حاصل کی۔پولینڈ کے بواشچیکوسک نے پہلے ہاف کے 39 منٹ میں سکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی ‘ سوئٹزر لینڈ کے زردان شکیری نے میچ کے 82 منٹ میں سکور کر کے میچ برابر کر دیا۔پولینڈ کا کواٹر فائنل میں مقابلہ کروئیشیا یا پر تگال سے ہوگا۔دو برطانوی ٹیموں ویلز اور شمالی آئرلینڈ کے مابین کھیلے جانے والے ناک آؤٹ مرحلے کے دوسرے میچ میں ویلز نے شمالی آئرلینڈ کو شکست دیکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ویلز کے کھلاڑی گیرتھ بیل نے کراس لگایا لیکن گول بچانے کی کوشش میں آئر لینڈ کے کھلاڑی میک اولے نے اپنی ٹیم کے خلاف ہی گول کر دیا۔ یوں ویلز نے شمالی آئرلینڈ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔

ای پیپر-دی نیشن