عمران نے ہمیشہ دوسروں کی جیب پر نظر رکھی : خواجہ آصف
سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک افغان تعلقات کا مشکل دور اس وقت گزر رہا ہے، 30 لاکھ افغانی اب بھی پاکستان میں موجود ہیں۔ پاکستان میں موجود افغانی اب واپس جائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران، وزیراعظم نوازشریف پر تین سال سے الزامات لگارہے ہیں۔ عمران ملک سے باہر پیسہ رکھنے پر تنقید کرتے ہیں۔ شوکت خانم ہسپتال کا پیسہ بھی ملک سے باہر ہے۔ عمران خان نے ہمیشہ دوسروں کی جیبوں پر نظر رکھی۔