تحریک انصاف پر تنقید کر کے نثار اپنی وزارت کی کارکردگی سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں: نعیم الحق
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے وزیر داخلہ چودھری نثار کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ چودھری نثار تحریک انصاف پر تنقید کر کے وزارت کی کارکردگی سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔ نثار سمیت تمام وزیروں کے سر پر مریم نواز کو بٹھانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ چودھری نثار قوم کو ن لیگ کے الیکشن کمشنر کا نام بتائیں۔ ان کی جماعت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے نہ کبھی اس نے الیکشن کرائے چودھری نثار سمیت کوئی ایسا نہیں جسے ن لیگ وزیراعظم بنا سکے شہری قتل ہوتے رہیں چودھری نثار وزارت سے کبھی الگ نہیں ہونگے۔