• news

نائیجیریا نے پاکستان سے 10مشاق تربیتی لڑاکا طیارے خریدنے کی تصدیق کردی

لاگوس ( اے این این) نائجیریا نے پاکستان سے 10 مشاق تربیتی لڑاکا طیارے خریدنے کی تصدیق کر دی۔ نائجیریا کے چیف آف ایئر سٹاف ایئر مارشل صادق ابوبکر نے ملک کے شمالی شہر کادونا میں پائلٹ کورس مکمل کرنے والے گریجویٹس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سے حاصل کئے جانے والے مشاق طیارے فلائنگ تربیتی سکول میں شامل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی پائلٹ جلد نائیجیریا پہنچیں گے جو فلائنگ تربیتی سکول میں نائیجرین پائلٹوں کو تربیت دینگے۔

ای پیپر-دی نیشن