گووا کرکٹ ایسوسی ایشن کے گرفتار عہدیداروں کیخلاف شواہد جمع کرانے کیلئے بھارتی بورڈ نے 5دن مانگ لئے
دہلی (سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے گووا کرکٹ ایسوسی ایشن کے فراڈ کیس میں ملوث تین عہدیداروں کے خلاف شواہد جمع کرنے کیلئے تین دن کی مہلت مانگ لی ۔بی سی سی آئی نے پولیس سے کہا ہے کہ گووا کرکٹ ایسوسی ایشن کو جاری کئے جانے والے فنڈز کی تفصیلات پانچ دن میں جمع کرادینگے ۔پولیس نے بی سی سی آئی سے تفصیلات طلب کی تھیں ۔