گلوکار نعمان جاوید اہلیہ فریحہ پرویز سے صلح کیلئے پھر سرگرم
لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکارنعمان جاوید اپنی اہلیہ گلوکارہ فریحہ پرویزسے صلح کیلئے ایک بارپھرسرگرم ہوگئے تاہم فریحہ پرویزکی طرف سے انہیں مثبت ریسپانس نہ مل سکا،انہوںنے دوستوں سے صلح کرانے کی اپیل کردی۔بتایاگیاہے کہ نعمان جاویدنے اپنی اہلیہ سے صلح کیلئے امریکہ میں ان سے رابطہ کیاہے لیکن فریحہ پرویزنے ان سے بات نہیںکی اورو ہ ابھی تک خلع لینے پربضدہیں۔نعمان جاوید نے کہا ہے کہ انکی اہلیہ کی طرف سے خلع کاکیس جاری ہے لیکن میں چاہتاہوںکہ میری ان سے صلح ہوجائے اورہمارارشتہ قائم رہے ۔میں نے شادی کے بعد انکی تمام ضروریات پوری کی ہیںلیکن انہیں کوئی شکوہ ہے تومیں وہ بھی دورکرنے کوتیارہوں۔نعمان جاویدنے اپنے مشترکہ دوستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک میں ہماری میاںبیوی کی صلح کرائیں ۔