• news

عید پر کسی بھارتی فلم کی نمائش کی اجازت نہ دی جائے: فنکار برادری

لاہور(کلچرل رپورٹر)فلم انڈسٹری سے وابستہ فلمسازوں،ہدایتکاروں اورفنکاروں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ عید الفطر پر کسی بھی بھارتی فلم کو نمائش کی اجازت نہ دی جائے ۔انکاکہناہے کہ عیدکے موقع پرفلمسازوںنے کروڑوںروپے کے سرمایہ سے فلمیں تیارکی ہیں۔ اگربھارتی فلموں کوریلیزکی اجازت مل گئی توان کی فلموںکابزنس متاثرہوسکتاہے اورانہیں نقصان کے خدشات ہیں۔فلمی حلقوں کاکہناتھاکہ اس وقت پاکستانی فلمی صنعت ترقی کی راہ پرگامزن ہے ۔اگربھارتی فلموں کی وجہ سے فلمسازوںکونقصان ہواتو فلم پروڈکشن کاسلسلہ بھی اثر انداز ہو سکتا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن