میگھا عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے حجاز مقدس پہنچ گئیں
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ میگھا عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے حجاز مقدس پہنچ گئیں۔ میگھا رواں ماہ کے آخر میں پاکستان واپس آئیں گی۔ میگھا نے بتایا کہ میں ان خوش نصیبوں میں شامل ہوں جنہوں نے ایک سے زائد بار عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے۔ یہاں آکر جو روحانی سکون ملتا ہے اس کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے۔ میں حجاز مقدس میں قیام کے دوران اپنے پیارے وطن، عزیزو اقارب اور دوستوں کیلئے خصوصی دعائیں مانگتی ہوں۔