پرویز خٹک کو ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: جہانگیر ترین
لاہور (نوائے وقت نیوز) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کو ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کچھ لوگوں کی وجہ سے پرویز خٹک کو ہٹانے کا کوئی فیصلہ زیر غور نہیں آیا۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عمران خان سمیت تمام قیادت کو پرویز خٹک پر اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کو ہٹانے کی باتیں درست نہیں ہیں۔