• news

جامعہ حقانیہ کے حوالے سے زرداری کی تشویش کسی غلط فہمی کا نتیجہ ہے: ترجمان تحریک انصاف

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ جامعہ حقانیہ کے حوالے سے زرداری صاحب کی تشویش کسی غلط فہمی کا نتیجہ ہے، دینی ادارے کی قومی دھارے میں شمولیت انہیں تنہا چھوڑ کر نہیں ساتھ ملا کر ممکن ہے، محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی جامعہ حقانیہ کا نہ صرف دورہ کیا بلکہ مالی وسائل بھی فراہم کئے۔ خیبرپی کے کی حکومت وہ واحد حکومت ہے جو ذاتی مفادات کی بجائے دینی مدارس کی قومی دھارے میں شمولیت کے لئے متحرک ہے۔ دینی مدارس میں زیر تعلیم لاکھوں بچے پاکستانی ہیں اور ریاست کی پوری توجہ کے حقدار ہیں ۔ جامعہ حقانیہ کے حوالے سے زرداری صاحب کی تشویش کسی غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔ محض چند شرپسندوں کے زمانہ تعلیم کے دوران کسی تعلیمی ادارے سے وابستگی اس ادارے کو زیر عتاب لانے کا جواز نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن