پارلیمانی کمیٹی مردہ گھوڑا ہے، اس سے کوئی حل نکلنے کی توقع نہیں: شاہ محمود
لاہور (آئی این پی) تحر یک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمودقر یشی نے پار لیمانی کمیٹی کو ’’مردہ گھوڑا‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی سے کوئی بھی حل نکلنے کی توقع نہیں‘ (ن) لیگ نوازشر یف اور انکے خاندان کو احتساب سے بچانے کی ضد پر قائم ہے‘ اپوزیشن کو تقسیم کر نے کی کوشش کر نیوالی (ن) لیگ خود انتشار کا شکار ہو چکی ہے‘ اپوزیشن جماعتوں میں پانامہ لیکس اور کر پشن کیخلاف جد وجہد کیلئے مکمل اتفاق ہے۔ اپنے ایک انٹر ویو میں تحر یک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ اگر (ن) لیگ کی قیادت نے کس قسم کی کوئی کر پشن نہیں کی تو وہ احتساب سے کیوں بھاگ رہی ہے؟حکمرانوں کی احتساب اور پانامہ لیکس کا معاملہ حل کرنے کی نیت نہیں لگ رہی ہے اور پار لیمانی کمیٹی بھی اب مردہ گھوڑا ہو چکی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ (ن) لیگ کی کوشش ہے وہ کسی بھی صورت اپوزیشن کے اتحا دکو توڑنے میں کا میاب ہوجائے مگر انکو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑ یگا کیونکہ پیپلزپارٹی پا نامہ لیکس کے معاملے پر تحر یک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ہے۔