ملک بھر میں 86 ارب مالیت کی منشیات‘ ممنوعہ مواد برآمد کیا: اے این ایف
لاہور(این این آئی) عالمی یوم انسداد منشیات کے موقع پر اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارکردگی رپورٹ برائے سال 2016ء جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 86 ارب مالیت کی منشیات اور ممنوعہ کیمیائی مواد برآمد کیا گیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے مقدمات میں شرح سزایابی79 فیصد رہی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اے این ایف کی جانب سے 29 ارب مالیت کے اثاثے منجمد کئے گئے۔ رواں سال 3 ٹن ہیروئن‘ 46 ٹن چرس‘ 18 ٹن افیون‘ 1 ٹن مارفین‘ 1.620 کلوگرام کوکین‘ 106.69 کلوگرام میتھ ایکفیا مائن‘ 33290 نشہ آور گولیاں اور 22.16 میٹرک ٹن ممنوعہ کیمیائی مواد برآمد کیا گیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف 669 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 855 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔