• news

سیالکوٹ: حکومت کی طرف سے 93 کروڑ روپے کی ادائیگی کے بعد ہیڈ مرالہ پاور پراجیکٹ پر کام چھوڑ کر جانیوالے چینی انجینئرز واپس آ گئے

سیالکوٹ (نامہ نگار) 93کروڑ روپے نہ دینے پر احتجاجاً کام چھوڑ کر چلے جانے والے ہیڈمرالہ پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والے 33چینی انجینئرز سمیت 70ملازمین ڈیوٹی پر واپس آگئے۔ بتایا گیا تھا دریائے چناب سے ہیڈمرالہ کے مقام سے نکلنے والی نہر مرالہ راوی لنک پر زیر تعمیر پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والے چین کے 33انجینئرز سمیت 70ملازمین حکومت کی طرف سے چینی کمپنی کو 93کروڑ روپے نہ دینے پر احتجاج کے طور پر کام چھوڑ کر چلے گئے تھے حکومت نے مذاکرات کے بعد کمپنی کو رقم جاری کردی اور دیگر مطالبات کے حوالے سے وعدے کئے جس کے بعد 33چینی انجینئرز سمیت 70ملازمین دوبارہ ڈیوٹی پر آگئے ۔ واضح رہے پاور پراجیکٹ کا منصوبہ آئندہ سال مکمل ہونا ہے جس کے بعد یہاں سے7عشاریہ پانچ میگاواٹ بجلی پیدا ہوسکے گی۔

ای پیپر-دی نیشن