• news

مشتاق رئیسانی کے کراچی میں مزید اثاثوں کے حوالے سے تحقیقات کا دائرہ وسیع، ڈی ایچ اے کے سکیورٹی گارڈز سے تفتیش

کراچی (آن لائن) سابق سیکرٹری فنانس بلوچستان مشتاق رئیسانی کی کراچی میں موجود مزید اثاثہ جات اور جائیداد کے حوالے سے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔ نیب حکام نے ڈی ایچ اے کے فیز تھری میں موجود سکیورٹی گارڈوں سے تحقیقات کی ہیں۔ ان میں سے ایک سکیورٹی گارڈ نے بتایا ہے کہ نیب حکام مرسڈیز میں آئے تھے پہلے یہاں پر کوئی گارڈ تعینات نہ تھا تو اس وجہ سے انہوں نے ہم سے تفتیش کی گارڈ نے مزید کہا کہ انہوں نے کسی کو اپنی تحویل میں نہیں لیا اور کچھ سوالات پوچھنے کے بعد چلے گئے نیب کے ایک افسر ضمیر احمد عباسی نے تصدیق کی ہے کہ ڈی ایچ اے کے فیز تھری میں موجود گھر سے مرسڈیز بنز 2012ء ماڈل برآمد کی گئی ہے اور فیز 4سے ہنڈا سٹی بھی ریکور کی گئی ہے۔ ان دونوں کاروں کو نیب ہیڈ کوارٹر میں منتقل کیا گیا ہے جسے جلد کوئٹہ بھجوا دیا جائے گا۔ نیب کوئٹہ کے سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان اور سابق ایڈوائزر میر خالد لانگو کے خلاف کرپشن سکینڈلز کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ کراچی ڈی ایچ اے سے 12گھر ملے ہیں جبکہ کوئٹہ میں موجود نیب حکام نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن