فیروز والا، اوکاڑہ، ڈونگہ بونگہ میں دلہن، نوجوان اور محنت کش نے خود کشی کرلی
فیروز والا +اوکاڑہ + ڈونگہ بونگہ (نامہ نگاران) گھریلو جھگڑے، حالات پر فیروز والا، اوکاڑہ، ڈونگہ بونگہ میں نوجوان ، محنت کش اور دلہن نے زندگی ختم کرلی۔ تفصیلات کے مطابق قصبہ کوٹ پنڈی داس میں نئی نویلی دلہن نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔متوفیہ کی تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ 23 سالہ صدف کی شادی اپنے کزن عمر فاروق کے ساتھ ہوئی تھی گذشتہ روز اپنے والدین کے ہاں ملنے آئی تھی جس نے اپنے گلے میں کپڑے کا پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ اوکاڑہ ٹیکسٹائل ملز ایریا بی لائن کے رہائشی محمد وقاص ولد عبدالستار نے زہریلی دوا کھا کر خودکشی کر لی۔ محمد وقاص کی عمر 24 سال بتائی جاتی ہے۔ ڈونگہ بونگہ میں بہاولنگر کے نواحی علاقہ چک سونڈا میں گھریلو حالات سے تنگ آ کر محنت کش دو بچوں کے باپ انتظار حسین نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔