• news

دہلی: عام آدمی پارٹی کے نائب وزیر اعلیٰ اور 65 ارکان اسمبلی گرفتار

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کی ریاست دہلی میں پولیس نے حکمران جماعت عام آدمی پارٹی کے نائب وزیر اعلی منیش سسوڈیا اور 65 ارکان اسمبلی کو حراست میں لے لیا گیا۔ یہ افراد ریاستی اسمبلی کے رکن دنیش موہنیا کی گرفتاری کے خلاف وزیر اعظم کی رہائش گاہ کی جانب احتجاجی ریلی لے کر جا رہے تھے جہاں حکم امتناعی نافذ ہے۔ پولیس نے نائب وزیر اعلیٰ منیش سیسودیا سمیت عام آدمی پارٹی کے 65 ارکان اسمبلی کو تغلق روڈ کے قریب روک لیا۔ انہیں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر حراست میں لے کر اور پارلیمنٹ سٹریٹ تھانے لے جایا گیا۔ تاہم بعد میں تمام افراد کو رہا کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ ہفتے کو جنوبی دہلی کے علاقے سنگم وہار سے رکن اسمبلی دنیش موہنیا کو پولیس ایک پریس کانفرنس کے دوران تقریباً گھسیٹ کر لے گئی تھی۔ 

ای پیپر-دی نیشن