• news

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کو تیسرے ون ڈے میں شکست ‘انگلینڈ نے سیریز 3-0سے جیت لی

ٹونٹون(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین تیسرا ایک روزہ میچ انگلینڈ نے 202رنز کے بھاری مارجن سے جیت کر سیریز بھی تین صفر سے جیت لی۔قبل ازیں انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 364رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا ۔انگلینڈ کی جانب سے بیومونٹ نے 168رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی انہوں کی اننگز میں 20چوکے شامل تھے ۔دیگر کھلاڑیوں میں ونفیلڈ نے 43‘ ایلوس77‘ سکائیور 48رنز بنا کر نمایاں رہیں۔پاکستان کی جانب سے ثناء میر نے 69رنز کے عوض 2ماہم طارق اور اسماویہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔جواب میں قومی ٹیم 164رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے بسما معروف نے 33‘سدرہ نواز47‘ ثناء میر نے 29رنز بنا کرنمایاں رہیں۔انگلش باؤلرز کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا۔برونٹ نے 30رنز کے عوض 5پاکستانی کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔مارش نے تین جبکہ شروبسولے نے دو کھلاڑی آوٹ کیں۔

ای پیپر-دی نیشن