• news

پابندی کا شکارماریہ شیراپووا نے ہاورڈبزنس سکول میں داخلہ لے لیا

لندن(سپورٹس ڈیسک) دوسالہ پابندی کا شکارٹینس سٹار ماریہ شیراپووا ہارورڈ بزنس سکول میں دو ہفتے کی بزنس کلاس میں شرکت کریں گی۔29سالہ ماریہ شیراپووا نے اس بات کا اظہار گزشتہ روز فیس بک پر اپنے ایک پیغام میں کیا تاہم انہوں نے اس بات کو واضح نہیں کیا کہ یہ کورس کب شروع ہونے والا ہے۔تاہم ماریہ شیراپووا نے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں وہ ہارورڈ سکول کے باہر بیٹھی ہیں۔روسی ٹینس سٹار کے ایجنٹ میکس ایسنبڈ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے ۔یاد رہے ممنوعہ ادویات کے استعمال پر روسی ٹینس سٹار پر انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے دوسال کیلئے انٹرنیشنل ٹینس کے دروازے بند کررکھے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن