• news

یمن اور لبنان میں سات خودکش حملے : 35 فوجیوں سمیت 43 ہلاک‘ 34 زخمی

بےروت، عدن(آن لائن+ نوائے وقت رپورٹر) لبنان اور یمن میں خودکشی دھماکوں میں 35 فوجیوں سمیت 43افراد مارے اور 34 زخمی ہوگئے۔بتایا جاتا ہے یہ دھماکے شامی سرحد کے نزدیک لبنان کے ایک مسیحی گاو¿ں میں کئے گئے ۔ لبنانی سکیورٹی حکام کے مطابق لبنان اور شام کے سرحدی علاقے القیمیں ہونے والے ان خود کش دھماکوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور19 زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کو طبی امداد جاری ہے۔ واضح نہیں ہوسکا ہدف کون تھا اور یہ حملے کس نے کئے۔ حزب اللہ کے ٹی وی المینار نے حملوں کا ذمہ دار داعش کو قرار دیا ہے۔ ادھر یمن میں القاعدہ کے سابق گڑھ مکالا میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں اور کیمپ پر 4 خود کش حملوں میں35فوجی، راہگیر خاتون اورایک بچہ مارے گئے۔ حکام نے باتا فوجی روزہ رکھنے کی تیاری کر رہے تھے جب حملہ کیا گیا۔
یمن لبنان

ای پیپر-دی نیشن