• news

مسائل حل نہ ہونے پر چترال کے کاشتکاروں نے پوست کی کاشت دوبارہ شروع کر دی

پشاور (بی بی سی) ضلع چترال کی تحصیل مستوج میں کاشت کاروں نے مسائل حل نہ ہونے پر پوست کی کاشت دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پوست کی کاشت کا فیصلہ گذشتہ دنوں مقامی افراد اور عمائدین علاقہ کے درمیان ہونے والے ایک جرگے میں ہوا۔ مقامی افراد نے کئی سال پہلے اس فصل کی کاشت حکومت کی اس یقین دہانی پر ختم کی تھی کہ علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے تاہم ان کا کہنا ہے کہ حکومت ان کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نواز شریف نے چترال میں زرعی قرضوں کی معافی کا اعلان بھی کیا تھا جس پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوا۔
چترال/ پوست

ای پیپر-دی نیشن