ایف بی آ ر نے گلوکار راحت فتح کو گوشوارے ظاہر نہ کرنے پر نوٹس بھیج دیا
اسلام آباد(آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گلوکار راحت فتح علی خان کو بیرون ممالک ہونے والی آمدنی گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے پر نوٹس بھیج دیا ہے۔ راحت فتح علی خان نے 2013میں بیرون ممالک شوز میں ہونے والی آمدنی کی۔ تفصیلات اپنے سالانہ گوشواروں میں ظاہر نہیں کی تھی جس پر سیکشن 122کے تحت نوٹس بھیج دیا گیا ۔ایف بی آر کے ذرائع کے راحت فتح کو بیرون ممالک ہونے والی کروڑوں روپے کی آمدنی پر نوٹس بھیجا گیا ہے۔