• news

عوام کپڑے اتار کر پسینہ آنے تک سخت محنت سے کام کریں: صدر بیلا روس

منسک(بی بی سی ڈاٹ کام) بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے اپنے عوام سے پر زور اپیل کی کہ ’وہ کپڑے اتار دیں اور پسینہ آنے تک سخت محنت سے کام کریں۔ ان کی اپیل کے پس منظر میں ملک میں جاری بدترین معاشی حالات تھے۔ ملک میں بے روزگاری انتہا پر ہے اور ایسے میں سخت محنت ہی بحالی کا واحد راستہ ہے۔ لیکن صدر کی اپیل کے چند دن بعد ملک کے کئی باشندوں نے اس پیل پر سچ مچ عمل کر ڈالا۔ جو بات صدر نے مثال کے لیے استعمال کی، لوگوں نے اسے عملی جامہ پہنا کر دکھا دیا اور سچ مچ میں دفاتر اور کام کی جگہوں پر بے لباس ہو کر تصاویر سوشل میڈیا پر شریک کر دیں۔

ای پیپر-دی نیشن