چین نے لیڈی گاگا پر ’پابندی‘ لگا دی
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) چین نے امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کی دلائی لاما سے ملاقات کے بعد انھیں ناپسندیدہ شخصیات کی فہرست میں شامل کرکے ان پر ’پابندی‘ عائد کر دی ہے۔ دلائی لاما سے ملاقات کرنے والے کئی مغربی فنکاروں کی چین میں سرگرمیاں معطل کر دی گئی تھیں۔ 30 سالہ گلوکارہ نے تبت کے روحانی لیڈر دلائی لاما سے انڈیانا پولز میں ہونے والی کانفرنس سے قبل ملاقات کی تھی۔اپنی اس ملاقات کی ویڈیو کو لیڈی گاگا نے فیس بْک پر بھی شیئر کیا ہے۔ لیڈی گاگا نے اس ملاقات میں دلائی لاما سے روحانی تربیت کے حوالے سے بات چیت کی تھی۔ اس ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں کہ لیڈی گاگا اب چین میں پرفارم کر سکیں گی یا نہیں۔