بھارت کی ایک اور سازش بے نقاب منی آئی پی ایل پاکستان کی ہوم سیریز سے متصادم نکلی
لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) بھارت کی یو اے ای میں مجوزہ منی لیگ پاکستان کی ہوم سیریز سے متصادم ہوسکتی ہے۔بھارتی بورڈ ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل میلہ سجانا چاہتا ہے جس میں تمام 8 ٹیمیں شریک ہوں گی، اس کیلیے بی سی سی آئی کو یو اے ای کے تینوں اسٹیڈیمز 2 ہفتوں کیلیے درکار ہیں۔ پاکستان کو یو اے ای میں ویسٹ انڈیز سے تین ٹیسٹ، اتنے ہی ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 میچز کھیلنے ہیں۔دونوں ٹیمیں ستمبر کے آخری ہفتے سے پہلے یو اے ای پہنچ جائیں گی، اگر منی آئی پی ایل اس سے قبل ہی ختم ہوگئی تو کوئی مسئلہ نہیں،بصورت دیگر امارات کرکٹ بورڈ کو دونوں پارٹیوں کو خوش کرنے کیلئے کافی تگ و دوکرنا پڑے گی۔