منی لانڈرنگ کیس، سرفراز مرچنٹ پیش نہ ہوئے، عدالت برہم
کرچی(وقائع نگار) کراچی کی مقامی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کے اہم گواہ سر فراز مرچنٹ کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر سرفراز مرچنٹ کو پیش کیا جائے۔ اگر سر فراز مرچنٹ پیش نہ ہوئے تو عدالت ان کی جائیداد کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔منگل کو جوڈیشل مجسٹریٹ سائوتھ کی عدالت میں سر فراز مرچنٹ کیس کی سماعت ہوئی۔