• news

چودھری نثار نے وفاقی وصوبائی حکومتوں کے مابین اختلافات کی بات نہیں کی: ترجمان وزارت داخلہ

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیرِداخلہ کی پریس کانفرنس کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کی شہ سرخی ’’وفاقی صوبائی حکومتوں کے اختلافات دہشت گردی کیخلاف جنگ میں رکاوٹ ہیں‘‘ کے حوالے سے کہا کہ وزیر داخلہ نے اپنی پریس کانفرنس کوئی ایسا جملہ کہا اور نہ ہی کوئی ایسی بات کہی گئی جس کی بنیاد پر اس قسم کی قیاس آرائی کی جاسکے انہوں نے کہا تھا کہ (دہشت گردی کے خلاف) جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔ جنگ ابھی جاری ہے۔ جب ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز اور سکیورٹی ایجنسیز کوئی بھی کارروائی کرتی ہیں تو انکے راستے میں بہت ساری چیزیں حائل ہوتی ہیں۔ قانون کی حکمرانی حائل ہے، شہادت حائل ہے، جب کسی کو پکڑ لیا جاتا ہے تو صحیح اور effective prosecution حائل ہے، فیڈرل اور پروونشل گورنمنٹس میں جو اختیارات کی تقسیم ہے وہ بھی کئی دفعہ رکاوٹ بنتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن