• news

ملتان: بسکٹ فیکٹری کی چھت گرنے سے 8 مزدور زخمی

ملتان (اے این این) ملتان میں بسکٹ فیکٹری کی عمارت گرنے سے 8 مزدور ملبے تلے دب گئے جنہیں ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ساتھی مزدوروں نے زخمی حالت میں نکال لیا۔ سینٹرل جیل کے قریب بسکٹ فیکٹری کی خستہ حال چھت اور دیوار گرنے سے فیکٹری میں کام کرنے والے 8 مزدور ملبے تلے دب گئے۔

ای پیپر-دی نیشن