قتل کیس میں پولیس تفتیش کی ضمنی لگانے پر برہمی ‘ملوث افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دینگے: سپریم کورٹ
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں قتل کیس کی پٹیشن میں پولیس کی تفتیش کی ضمنی لگانے پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ریکارڈ تو خفیہ ہوتا ہے جو ہر کسی کو نہیں دیا جاتا درخواست گزار کے پاس پولیس کی دوران تفتیش لکھی گئی ضمنی کس طرح آئی اور اس کی تصدیق کس نے کی؟ عدالت ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کرے گی، عدالت نے آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کو طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی ہے۔