• news

بھارت کی پہلی خاتون ٹیکسی ڈرائیور پراسرار طور پر ہلاک‘ نعش چھت سے لٹکتی ملی

بنگلور(آئی این پی) بھارت کی پہلی خاتون ٹیکسی ڈرائیور اپنے گھر میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویرتھ بھارتی کے مالک مکان نے اس کی نعش دیکھ کر پولیس کو بتایا۔ بھارتی کی ٹیکسی کئی دن سے کھڑی تھی مگر بھارتی انہیں کہیں نظر نہیں آئی۔ جب انہوں نے اس کے گھر کی کھڑکی سے جھانکا تو انہیں بھارتی چھت سے لٹکتی ہوئی دکھائی دی۔مالک مکان شنکر سنگھ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

ای پیپر-دی نیشن